ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بغداد میں خود کش حملہ، 11افراد ہلاک، 50زخمی

بغداد میں خود کش حملہ، 11افراد ہلاک، 50زخمی

Sun, 08 Jan 2017 21:01:18  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 11افراد کے ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے خو کو شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا۔یہ بازار شیعہ اکثریتی ضلع جمیلہ میں ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراق اور شام میں برسرپیکار نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس سے قبل اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔دولت اسلامیہ پر شمال میں جاری حکومتی آپریشن کے سبب دباؤ ہے۔عراقی فوج دولت اسلامیہ کو ان کے مضبوط گڑھ موصل سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔عراق میں اس سے قبل دو جنوری کو اسی طرح ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 35افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: